پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ گجو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بیت المکرم مسجد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دین اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جنوری 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کھیمے جوپار صحرائے تھر سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تین مبلغین“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری 2022ء کو مرکزی عید گاہ متصل مدنی مرکز فیضان مدینہ سیشن کوٹ روڈ، مٹھی ضلع تھرپارکر سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”عشق رسول کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیمات اسلام کو اپناتے ہوئے حقیقی عاشق رسول بننےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مظفر آباد میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے کشمیر کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے کشمیر کو صوبے کی حیثیت دی گئی جبکہ کشمیر مشاورت کے نگران سیّدجنید عطاری مقرر ہوئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے دیگر ذمہ داران کی تقرری کا اعلان بھی کیا اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کو اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی نیز ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کھاریاں میں عطیات مہم کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، تاجر حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے حاجی شاہد عطاری کو یونٹس بھی کروائے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈسکہ میں عطیات مہم کے حوالے  سےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، تاجر حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) میں بھر پور حصہ لینے اور یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ حاجی شاہد عطاری کو یونٹس جمع کراوئے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ہیگر والا منڈی بہاؤ الدین میں عطیات مہم کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، بزنس مین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) میں بھر پور حصہ لینے اور یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


21 اکتوبر 2021ء کو بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اخلاق مصطفٰے کی جھلکیاں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس بیان کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔


25 صفر المظفر 1443ھ بمطابق 3 اکتوبر 2021ء کو یومِ رضا کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول سمیت اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد جنید عطاری مدنی، اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کو بیان فرمایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اطراف علاقے کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں دینی حلقہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔رکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے مدنی پھول بیان فرمائے اور شرکا کو پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari


”پودا  لگانا ہے درخت بنانا ہے“

اسی عزم کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں شجر کاری کی گئی۔ شجر کاری میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ، شعبہ تاجران کے اسلامی بھائی اور طلبہ نے پودے لگائے۔


11جون2021ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حضرو میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اجتماعِ پاک میں مقامی عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ اختتام پر عاشقان رسول نے رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔