22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان مدینہ ڈسکہ میں ٹیلی تھون کے حوالے سے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
Fri, 12 Nov , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈسکہ میں عطیات مہم
کے حوالے سےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، تاجر حضرات اور دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) میں
بھر پور حصہ لینے اور یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ حاجی شاہد عطاری
کو یونٹس جمع کراوئے۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود
تھے۔