ساہیوال ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ

پاکستان کے ساہیوال ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ساہیوال ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، شہر نگران، تحصیل نگران، ٹاؤن نگران،
یوسی نگران، وارڈ نگران اور ذیلی حلقہ نگران سمیت شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق ابتداءً
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نماز / روزوں کی پابندی
کرنےنیز نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے ساہیوال ڈویژن میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ
داران کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے
ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان
مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کامونکی میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد
ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں
اجتماع گاہ کے باہر دعوتِ اسلامی کے شعبہ
ایف جی آر ایف کے تحت بلڈ کیمپ کاسلسلہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں نے تھیلیسیمیا کے
مریضوں کے لئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا ۔
٭اجتماعِ
پاک کے بعد ٹیچرز کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ٹیچرز کو عالمی سطح پر ہونے والی دینی،تعلیمی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں بھی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
٭اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران گوجرانوالہ مولانا
محمد خوشی عطاری مدنی، تحصیل نگران کامونکی محمد سلمان عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار
میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری، ڈسٹرکٹ
ذمہ دار ایف جی آر ایف حاجی محمد عباس عطاری ، حاجی ظفر عطاری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف
سے 5 جنوری 2023ء کو فیضانِ مدینہ سدھار
بائی پاس فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ
ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔
بعدازاں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دارحسن عطاری
نے ’’ رزق میں اضافے کے اسباب ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکائے اجتماع کو کسب ِ حلال کا ذہن دیتے ہوئے حرام روزی سے بچنے اور ضرورت مند رشتے داروں کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

4
جنوری2023ء بروز بدھ دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران،تحصیل نگران ، سب تحصیل نگران اور یونین کونسل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی ۔
ڈسٹرکٹ
نگران محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہفتہ
وار رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری
لانے اور تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے امیر
ِمدنی قافلہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ :
ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار جواد حسن عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ٹنڈو
جام میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ٹنڈو جام میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ’’فرشتہ صفت
کیسے بنیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
کیا جس میں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو
علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور صدائے مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: شان
عطاری شعبہ مدنی چینل عام کرے ٹاؤن مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ٹنڈوجام کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں بچوں کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ

21 دسمبر 2022ء
بروز بدھ ٹنڈوجام میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ حیدر آباد
سٹی کے نگران حاجی محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچوں کا اپنے
سرپرستوں کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد شان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ گلشنِ حدید میں امیر
ِقافلہ مع 12 دینی کام کورسز

18
دسمبر2022ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلشنِ
حدید میں 3 دن کے مدنی قافلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے امیر ِقافلہ
مع 12 دینی کام کورسز کروائے ۔
رکنِ
شوریٰ نے مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی مدنی قافلہ چلانے کے حوالے سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کیسے
کئے جائیں اس کے متعلق رہنمائی فرمائی ۔
کورس
کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا گیا اور رزلٹ بھی بتایا گیا۔آخر میں رکن ِشوریٰ نے اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpeg)
19
دسمبر2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
گلشن ِحدید کراچی میں بعد
نمازِ مغرب سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شرکائے مدنی
قافلہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دینی ماحول سے وابستہ ہونےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی
مذاکرےمیں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار
کیا۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سپرنٹنڈنٹ جیل حافظ آباد
ابوبکر عبد اللہ کا فیضانِ مدینہ حافظ آباد کا وزٹ

پچھلے دنوں سپرنٹنڈنٹ جیل
حافظ آباد ابوبکر عبد اللہ نے ڈاکٹر محمد فاروق اور محمد
نثار(اسپیشل برانچ) کے ہمراہ مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ حافظ آباد کا وزٹ کیاجہاں نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے انہیں
خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ
نے شخصیات دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں
نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کے بارے تعریفی کلمات کہے۔
بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ
محمد وسیم عطاری نے ابو عبد اللہ کو شعبہ مکتبۃالمدینہ کی
مطبوعہ ”صراط الجنان فی تفسیر القراٰن“ کا مکمل سیٹ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد مدثر عطاری
مجلسِ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضان مدینہ جبی جاتلاں کشمیر میں دینی حلقے
کا انعقاد، دینی حلقے میں ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی

9
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جبی جاتلاں کشمیر میں دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذۂ
کرام نے شرکت کی۔
نگران
کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے شرکا کو 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی
تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے اور زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنےکا بھر پور ذہن
دیا جس پر طلبائے کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعد
ازاں اساتذہ کرام اور ناظمین کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شرکا نے نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری کو ہاتھوں ہاتھ
یونٹس جمع کروائے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر
ڈویژن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گمبٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ
سے زیادہ یونٹس جمع کروانےاور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
رکنِ شوریٰ نےوہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر نگران سکھر ڈویژن
مشاورت محمد فہیم عطاری اور نگران ڈسڑکٹ مشاورت محمدعادل عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ، ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز لاڑکانہ
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ
داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری
محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے جملہ
اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ
سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔آخر
میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوریٰ کو یونٹس جمع
کروارتےہوئے مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔