گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ لودھراں روڈ شجاع آباد  میں مرحوم سابق ایم این اے رانا شوکت حیات نون کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں رانا طلال احمد نون ایڈوکیٹ و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ ذمہ داران نے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا اور مرحوم کو ایصال ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ (رپورٹ: شجاع آباد ڈسٹرکٹ ملتان دعوت اسلامی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں فیضان مدینہ  گوجرانوالہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ۔

اس مدنی مشورے میں گوجرانوالہ ڈویژن کے نگران، ڈسٹرک نگران ، شہر نگران ، تحصیل نگران ، ٹاؤن نگران ، یوسی نگران ، وارڈزنگران و ذیلی حلقہ نگران سمیت گجرانوالہ ڈویژن کے شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حا جی محمد شاہدعطاری نے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا ، نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو نماز روزے کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا نیز دوران مدنی مشورہ نگران پاکستان مشاورت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری اور حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری آفس ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز فیضان مدینہ  سرگودھا میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سرگودھا ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔اس مدنی مشورے میں سرگودھا ڈویژن نگران، ڈسٹرک نگران ، شہر نگران ، تحصیل نگران ، ٹاؤن نگران ، یوسی نگران ، وارڈز نگران و ذیلی حلقہ نگران سمیت سرگودھا ڈویژن کے شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو نماز ، روزے کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔

دوران مدنی مشورہ نگران پاکستان مشاورت نے سرگودھا ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بھی دیئے ۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری آفس ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈی جی خان میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، شہر نگران، تحصیل نگران، ٹاؤن نگران، یوسی نگران، وارڈ نگران اور ذیلی حلقہ نگران سمیت شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نماز و روزوں کی پابندی کرنےنیز نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پاکستان کے ساہیوال  ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، شہر نگران، تحصیل نگران، ٹاؤن نگران، یوسی نگران، وارڈ نگران اور ذیلی حلقہ نگران سمیت شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نماز / روزوں کی پابندی کرنےنیز نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ساہیوال ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کامونکی میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں اجتماع گاہ کے باہر دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت بلڈ کیمپ کاسلسلہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا ۔

٭اجتماعِ پاک کے بعد ٹیچرز کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ٹیچرز کو عالمی سطح پر ہونے والی دینی،تعلیمی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں بھی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران گوجرانوالہ مولانا محمد خوشی عطاری مدنی، تحصیل نگران کامونکی محمد سلمان عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار ایف جی آر ایف حاجی محمد عباس عطاری ، حاجی ظفر عطاری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے 5 جنوری 2023ء کو فیضانِ مدینہ سدھار بائی پاس فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دارحسن عطاری نے ’’ رزق میں اضافے کے اسباب ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو کسب ِ حلال کا ذہن دیتے ہوئے حرام روزی سے بچنے اور ضرورت مند رشتے داروں کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 جنوری2023ء بروز بدھ دینی  کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران،تحصیل نگران ، سب تحصیل نگران اور یونین کونسل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے امیر ِمدنی قافلہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار جواد حسن عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ٹنڈو جام میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ’’فرشتہ صفت کیسے بنیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا کیا جس میں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور صدائے مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: شان عطاری شعبہ مدنی چینل عام کرے ٹاؤن مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 دسمبر 2022ء بروز بدھ ٹنڈوجام میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ حیدر آباد سٹی کے نگران حاجی محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچوں کا اپنے سرپرستوں کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد شان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


18 دسمبر2022ءکو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلشنِ حدید میں 3 دن کے مدنی قافلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے امیر ِقافلہ مع 12 دینی کام کورسز کروائے ۔

رکنِ شوریٰ نے مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی مدنی قافلہ چلانے کے حوالے سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کیسے کئے جائیں اس کے متعلق رہنمائی فرمائی ۔

کورس کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا گیا اور رزلٹ بھی بتایا گیا۔آخر میں رکن ِشوریٰ نے اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19 دسمبر2022ء  بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلشن ِحدید کراچی میں بعد نمازِ مغرب سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شرکائے مدنی قافلہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دینی ماحول سے وابستہ ہونےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)