پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چوک شہیداں میرپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کشمیر مشاورت،کشمیر صوبائی ذمہ داران، میرپور کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےاور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے ماہِ رمضان میں عبادت پر کمربستہ ہونے کا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ نے ماہِ رمضانُ المبارک میں جن کاموں کا اضافہ کرنا ہے اس پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ و آخری عشرے کا اعتکاف کروانے کے لئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو اعتکاف میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر نگرانِ صوبائی مشاورت کشمیر اور نگرانِ ڈویژن اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)