20 مارچ 2023ء کو پھول نگر تحصیل پتوکی میں قائم فیضان مدینہ میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں آئمہ مساجد ، مسجد کی کمیٹی کے افراد ، تاجران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔  

شخصیات اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بالخصوص مسجد کے آداب و انتظامات اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر مدرستہ المدینہ سے حفظ کرنے والے حفاظ کرام کو تحائف بھی پیش کئے گئے اور کثیر عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے اپنے عطیات پیش کئے۔

اجتماع کے اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ ہوا اور رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو امیراہلسنت کا مرید بھی کیا ۔ (رپورٹ : ا علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)