
دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ دنیا پور میں 11جون 2023ء بروز اتوار ڈویژن لودھراں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے
دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی
کی نیز قربانی کی کھالوں کے انتظامی امور
کے متعلق نکات بیان کئے اور 20جولائی
2023ء کو ڈسٹرکٹ لودہراں سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر لے جانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

9جون
2023ء بروز جمعہ فیضانِ مدینہ شجاع آباد میں ڈسٹرکٹ ملتان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے مشورے میں 12دینی کاموں بالخصوص مساجد میں مدارس المدینہ
بالغان لگانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے
متعلق مدنی پھو ل دیئے اور 20جولائی 2023ء کو ملتان ڈسٹرکٹ سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر لے جانے کا ہدف دیا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ بورے والا روڈ وہاڑی میں 8جون 2023ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نگران محمد سادات عطاری نے’’ صحابہ کرام کی ایک خوبصورت تمنا‘‘
کے موضوع پر بیان کیا جس میں انبیائے کرام کی مبارک دعائیں اور اُمّت مسلمہ کی ترقی کا اصل
راستہ نیز نیک لوگوں کی چند مبارک عادات کے بارے میں بتایا۔ ذکر، دعااور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام
ہوا۔(رپورٹ:
محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلےدنوں فیضانِ مدینہ خانیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں 12دینی کاموں بالخصوص
ڈسٹرکٹ خانیوال کی چاروں تحصیل کی تمام مساجد میں مدارس المدینہ بالغان لگانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے
انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس کے
علاوہ ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے 20جولائی 2023ء کو خانیوال ڈسٹرکٹ سے ایک ماہ کے مدنی قافلے
میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر
لے جانے کا ہدف دیا۔(رپورٹ: محمد
اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ سینٹرل پارک
گراؤنڈ چشتیاں ضلع بہاولنگر میں نمازِ جنازہ

23مئی
2023ء کو ملتان ڈویژن کے نگران محمد سادات
عطاری کے والد محترم کا قضائے الٰہی سے
انتقال ہوا مرحوم کی نماز جنازہ مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ سینٹرل پارک گراؤنڈ چشتیاں میں ادا کی گئی۔
نماز ِجنازہ کی امامت مرحوم کے صاحبزادے عرفات عطاری مدنی نے کروائی۔ اس موقع
پر شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے نگران مجلس غلام الیاس عطاری ،نگران مجلس
شعبہ کفن دفن صابر عطاری، صوبائی ذمہ داران، ڈویژن ذمہ داران بھی موجود تھے۔ علاوہ
ازیں ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور ڈویژن
نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدُالروف عطاری نے بھی شرکت کی اور انھوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔اس کے ساتھ
ساتھ سیاسی اورسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔(رپورٹ: محمد سادات عطاری ڈویژن نگران
ملتان ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ سرگودھا میں ڈویژن ذمہ داران کے مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سافٹ ویئر شیڈول کے بارے میں
ذمہ داران کو بریفنگ دی ۔اس کے علاوہ مدنی
مشورے میں ذمہ داران کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے اور دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی کے انتظامات کے بارے
میں نکات فراہم کئے ۔ ساتھ ہی دینی کاموں کے اخراجات کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن بھی دیا۔ (رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
.jpg)
1
جون 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں دعوتِ ا سلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھر ااجتماع منعقد ہوا جس میں سرگودھا کے قرب
و جوار سے مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
پاک میں نگرانِ پاکستان مشاورت ورکنِ
شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے’’انبیا کی مقبول دعائیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کوقبولیت کی امید سے دعا کرنے کا ذہن دیا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انھیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
ان دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے سفر پر ہیں۔ دورانِ سفر گلگت میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹ اپ منعقدہوا جس میں مقامی ٹیچرز و پروفیسرز نے شرکت کی۔
اجتماع
میں رکن ِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’غصے کی تباہ کاریوں‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے مختلف کورسز کا تعارف بھی کروایا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
5( - Copy.jpg)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ میانوالی میں
شخصیات افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف آفیسر ضلع کونسل میانوالی ملک ساجد
محمود اعوان ، انچارج اسپیشل برانچ میانوالی محمد سمیع اللہ خان نیازی ، پی ۔اے ۔ٹو۔ ڈی ۔پی۔ او۔ میانوالی غلام مصطفیٰ و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس افطار اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوری کے رکن مولانا اسد عطاری مدنی کی آمد
ہوئی ۔ رکن شوری نے حاضرین کو اپنے گناہوں
سے توبہ کرنے اور ماہ رمضان میں خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیا ۔
جبکہ بعد نماز مغرب شخصیات نے رکن شوریٰ سے
ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے شخصیات پر انفرادی کوشش کی اور مختلف دینی کاموں کی نیتیں بھی
کروائی۔ (رپورٹ : حاجی امین عطاری ، شان حسنین عطاری کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ تحصیل میانوالی/ڈسٹرکٹ میانوالی ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
شعبہ ہفتہ وار اجتماع فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت جڑانوالہ شہر میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
ہفتہ وار اجتماع محمد شاہد عطاری اور صوبۂ پنجاب ذمہ دارمحمد عبد الرزاق عطاری نے
ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کو بہتر بنانے نیز شرکائے اجتماع کی تعداد میں اضافہ
کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
.jpg)
صوبۂ پنجاب کے شہر ننکانہ
میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ننکانہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ تحصیل مشاورت اور ڈسٹرکٹ
سطح کے شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے عاشقانِ
رسول کو ایک ماہ کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اعتکاف کروانے کا ذہن دیا۔
پھول نگر تحصیل پتوکی میں قائم فیضان مدینہ میں
شخصیات اجتماع کا اہتمام
42( - Copy.jpg)
20 مارچ 2023ء کو پھول نگر تحصیل پتوکی میں
قائم فیضان مدینہ میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں آئمہ مساجد ، مسجد کی
کمیٹی کے افراد ، تاجران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
شخصیات اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بالخصوص مسجد کے
آداب و انتظامات اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی
۔
اس موقع پر مدرستہ المدینہ سے حفظ کرنے والے
حفاظ کرام کو تحائف بھی پیش کئے گئے اور کثیر عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے لئے اپنے عطیات پیش کئے۔
اجتماع کے اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام کا
سلسلہ ہوا اور رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو امیراہلسنت کا مرید بھی کیا ۔ (رپورٹ : ا علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ
/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)