21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں واہ کینٹ گرین
سٹی میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں واہ کینٹ، ٹیکسلا اورگجرخان تحصیل کے نگرانوں اور ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران لیاقت عطاری نے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے اور تحفظِ اوراق ِمقدسہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی نیزاجتماعی قربانی و قربانی کی کھالوں کے حوالے اہداف
دیئے اور تحصیل سطح پر کارکردگی ذمہ دار
کا تقرر کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطای)