گزشتہ روز فیض اللہ خان لون(ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان) نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکردو کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات نگرانِ سکردو ڈویژن اور نگرانِ تحصیل ڈسکہ و سمبڑیال سے ہوئی۔

اس موقع پر فیض اللہ خان لون نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دینی و فلاحی کاموں میں آئندہ حصہ لینے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد مزمل عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رکن شوری و انٹیرئیر سندھ  کے صوبائی نگران قاری حاجی محمد ایاز رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ چھاچھرو میں لیا۔

اس دورانِ رکنِ شوریٰ نے 12 دینی کام، ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز محرم الحرام میں1ماہ اور3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے پر ذہن سازی کی اور اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں ہاتھوں ہاتھ ایک ماہ اور 12دن کے مدنی قافلوں کے لئے ذمہ داران کو تیار کیاجبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17جولائی2023ء کو فیضان مدینہ بہاولپور میں مختلف شعبہ جات کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز ،مدنی قافلہ اور اصلاح اعمال کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں محرم الحرام کے مدنی قافلے سفر کروانے کے بارے مدنی پھول دیئے نیز سحری ا ور قفل مدینہ اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔

ساتھ ہی ساتھ شعبہ مدنی کورسز کے تحت 63 دن کے تربیتی کورسز اور ڈسٹرکٹ/ ڈسٹرکٹ فیضان نماز کورس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں کے سلسلے میں  16 جولائی 2023ء کو بہاولپور میں قائم دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے 12دینی کاموں کو کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں محرم الحرام کے مدنی قافلوں نیز یکم اگست سے شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ شامل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی اور اہداف مقرر کئے گئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15 جولائی 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی کے تمام یوسی نگران و شعبہ جات کے ذمہ داران، قاری صاحبان، ناظمین سمیت وارڈ مشاورت کے نگرانوں نے شرکت کی۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مدنی مشورے میں 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 13 جولائی 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ گوجرانوالہ  ڈویژن کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے شرکا کی رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر نگران مجلس شعبہ جامعۃ المدینہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گُل رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


گزشتہ  روز گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر حکیم محمد رفیق چشتی صاحب، حکیم وسیم تجمل ، حکیم سعید صاحب ،حکیم کاشف ،حکیم وسیم صاحب، حکیم قاری شعیب صاحب، حکیم ندیم ہاشمی صاحب اور حکیم حافظ نعمان صاحب نے شرکت کی ۔

اس موقع پر حکیم صاحبان نے جامعۃ ُ المدینہ بوائز کے اساتذہ اور 150 کے قریب طلبۂ کرام کا فری چیک اپ کیا اور انہیں فری ادویات دی۔(رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں واہ کینٹ گرین سٹی میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں واہ کینٹ، ٹیکسلا اورگجرخان تحصیل کے نگرانوں اور ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران لیاقت عطاری نے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور تحفظِ اوراق ِمقدسہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی نیزاجتماعی قربانی و قربانی کی کھالوں کے حوالے اہداف دیئے اور تحصیل سطح پر کارکردگی ذمہ دار کا تقرر کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطای)


12 جون 2023ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12دینی کاموں کے ساتھ ساتھ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول و احتیاطیں بیان کیں جس پر شرکا نے بھر پور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دینی  کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ دنیا پور میں 11جون 2023ء بروز اتوار ڈویژن لودھراں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز قربانی کی کھالوں کے انتظامی امور کے متعلق نکات بیان کئے اور 20جولائی 2023ء کو ڈسٹرکٹ لودہراں سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر لے جانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


9جون 2023ء  بروز جمعہ فیضانِ مدینہ شجاع آباد میں ڈسٹرکٹ ملتان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے مشورے میں 12دینی کاموں بالخصوص مساجد میں مدارس المدینہ بالغان لگانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے متعلق مدنی پھو ل دیئے اور 20جولائی 2023ء کو ملتان ڈسٹرکٹ سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ساتھ سفر پر لے جانے کا ہدف دیا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بورے والا روڈ وہاڑی میں 8جون 2023ء  بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے’’ صحابہ کرام کی ایک خوبصورت تمنا‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انبیائے کرام کی مبارک دعائیں اور اُمّت مسلمہ کی ترقی کا اصل راستہ نیز نیک لوگوں کی چند مبارک عادات کے بارے میں بتایا۔ ذکر، دعااور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)