ضلع خیرپور، سندھ کے شہر گمبٹ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ کریم کی تلاوت کی اور نعتِ خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)