لوگوں کے لئے علمِ دین کی مجالس قائم کرناہمارے اسلاف کی تعلیمات میں سے ایک ہے نیز ان علمِ دین کی مجالس سے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت ہوتی ہے۔

اسی سلسلے میں 10 اگست 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب تقریباً 8:00 بجے بس اسٹاپ، شیخوپورہ موڑ گوجرانوالہ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع ِ پاک کا آغازتلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”جہنمی اور جنتی“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جہنم اور جنت کے احوال کے بارے میں حاضرین کو بتایا اور انہیں دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)