22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبۂ پنجاب کے شہر ننکانہ
میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ننکانہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ تحصیل مشاورت اور ڈسٹرکٹ
سطح کے شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے عاشقانِ
رسول کو ایک ماہ کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اعتکاف کروانے کا ذہن دیا۔