مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ گلشنِ حدید میں امیر
ِقافلہ مع 12 دینی کام کورسز
18
دسمبر2022ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلشنِ
حدید میں 3 دن کے مدنی قافلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے امیر ِقافلہ
مع 12 دینی کام کورسز کروائے ۔
رکنِ
شوریٰ نے مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی مدنی قافلہ چلانے کے حوالے سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کیسے
کئے جائیں اس کے متعلق رہنمائی فرمائی ۔
کورس
کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا گیا اور رزلٹ بھی بتایا گیا۔آخر میں رکن ِشوریٰ نے اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
19
دسمبر2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
گلشن ِحدید کراچی میں بعد
نمازِ مغرب سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شرکائے مدنی
قافلہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دینی ماحول سے وابستہ ہونےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی
مذاکرےمیں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار
کیا۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سپرنٹنڈنٹ جیل حافظ آباد
ابوبکر عبد اللہ کا فیضانِ مدینہ حافظ آباد کا وزٹ
پچھلے دنوں سپرنٹنڈنٹ جیل
حافظ آباد ابوبکر عبد اللہ نے ڈاکٹر محمد فاروق اور محمد
نثار(اسپیشل برانچ) کے ہمراہ مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ حافظ آباد کا وزٹ کیاجہاں نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے انہیں
خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ
نے شخصیات دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں
نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کے بارے تعریفی کلمات کہے۔
بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ
محمد وسیم عطاری نے ابو عبد اللہ کو شعبہ مکتبۃالمدینہ کی
مطبوعہ ”صراط الجنان فی تفسیر القراٰن“ کا مکمل سیٹ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد مدثر عطاری
مجلسِ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضان مدینہ جبی جاتلاں کشمیر میں دینی حلقے
کا انعقاد، دینی حلقے میں ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی
9
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جبی جاتلاں کشمیر میں دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذۂ
کرام نے شرکت کی۔
نگران
کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے شرکا کو 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی
تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے اور زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنےکا بھر پور ذہن
دیا جس پر طلبائے کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعد
ازاں اساتذہ کرام اور ناظمین کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شرکا نے نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری کو ہاتھوں ہاتھ
یونٹس جمع کروائے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر
ڈویژن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گمبٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ
سے زیادہ یونٹس جمع کروانےاور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
رکنِ شوریٰ نےوہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر نگران سکھر ڈویژن
مشاورت محمد فہیم عطاری اور نگران ڈسڑکٹ مشاورت محمدعادل عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ، ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز لاڑکانہ
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ
داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری
محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے جملہ
اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ
سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔آخر
میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوریٰ کو یونٹس جمع
کروارتےہوئے مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مورو کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ
مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون میں زیادہ
سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوری کو
رقم اور چیک پیش کئے اور مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نوابشاہ ڈویژن مشاورت کے نگران سیّد
محمد دانش عطاری اور ڈسڑکٹ مشاورت کے نگران محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور انٹیرئیر سندھ کے صوبائی نگران حاجی قاری
محمد ایاز رضا عطاری نے میرپورخاص ڈویژن
کے شیڈول کے دوران نوکوٹ شہر میں اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرمائی۔
رکنِ
شوری ٰنے فیضانِ مدینہ نوکوٹ میں لگنے
والے سیکھنے سکھانے کے حلقے میں اسلامی بھائیوں کو صدقہ
و خیرات کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔اس
کے بعد رکنِ شوریٰ نے دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں دعاو ملاقات کا
سلسلہ ہوا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
3نومبر
2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسکہ سیالکوٹ
میں ڈسکہ موٹروے پولیس کے آفیسرز عتیق الرحمن اور ارسلان صاحب نے دورہ کیا۔
اس موقع پر نگرانِ تحصیل ڈسکہ و سمبڑیال نے انہیں مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
دورانِ
گفتگو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا گیا جس پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب
سراہا اور آخر میں نگرانِ تحصیل ڈسکہ نے
انہیں مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ کُتب
و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ غربی مین روڑ کوٹلی نکیال کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ غربی مین روڑ کوٹلی نکیال کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد
نعت خواں اسلامی بھائی نےسرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ”اخلاق مصطفیٰ ﷺکی
بلندیاں“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نبی آخر الزمان ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کے
بارے میں بتایا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے، نمازوں
کی پابندی کرنے، رمضان شریف کے روزے رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں
زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس میں حصہ دلوانے کا
ذہن دیا۔علاوہ ازیں اجتماعی طور پر مدنی
مذاکرہ بھی دیکھا گیا۔
بعدازاں شرکائے اجتماع نے
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ اس موقع پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو
اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
19
اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے تحت سکھر
فیضان مدینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور طلبہ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی ونگران مجلس حکیم حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کرام کو اچھی صحت رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز جامعات المدینہ و مدارس المدینہ میں لگنے والے فری طبی کیمپس سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ طلبا کی جانب سے صحت سے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔
یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کےتحت
منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا۔
تفصیلات کے مطابق مدنی
مرکز فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد اظہر عطاری
اور ذمہ داران سمیت قرب و جوار سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پیارے آقا ﷺ کی امت کے ساتھ خیر خواہی اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دعوت اسلامی کس طرح
دینِ متین کی سربلندی کے لئے کام کر رہی
ہے۔
مزید دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے FGFR نے پیارے
آقاﷺ کی دکھیاری امت کی کن کن مواقع پر
خدمات سر انجام دی ہیں اس
حوالے سے نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز FGFR کے
ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد
کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح
نگرانِ پاکستان مشاورت نے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر عاشقانِ رسول کو 3 دن
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا۔اجتماع کے اختتام پر شخصیات سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے نگران پاکستان
مشاورت سے ملاقات کی اور انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami