دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر ڈویژن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گمبٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کروانےاور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

رکنِ شوریٰ نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر نگران سکھر ڈویژن مشاورت محمد فہیم عطاری اور نگران ڈسڑکٹ مشاورت محمدعادل عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)