22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مورو کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ
مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون میں زیادہ
سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوری کو
رقم اور چیک پیش کئے اور مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نوابشاہ ڈویژن مشاورت کے نگران سیّد
محمد دانش عطاری اور ڈسڑکٹ مشاورت کے نگران محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)