22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور انٹیرئیر سندھ کے صوبائی نگران حاجی قاری
محمد ایاز رضا عطاری نے میرپورخاص ڈویژن
کے شیڈول کے دوران نوکوٹ شہر میں اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرمائی۔
رکنِ
شوری ٰنے فیضانِ مدینہ نوکوٹ میں لگنے
والے سیکھنے سکھانے کے حلقے میں اسلامی بھائیوں کو صدقہ
و خیرات کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔اس
کے بعد رکنِ شوریٰ نے دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں دعاو ملاقات کا
سلسلہ ہوا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)