دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز لاڑکانہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوریٰ کو یونٹس جمع کروارتےہوئے مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

  اس موقع پر لاڑکانہ ڈویژن مشاورت نگران محمد عقیل عطاری اور ڈسڑکٹ مشاورت نگران محمد فدا حسین عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)