عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ غربی مین روڑ کوٹلی نکیال کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نےسرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اخلاق مصطفیٰ ﷺکی بلندیاں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نبی آخر الزمان ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کے بارے میں بتایا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنے، رمضان شریف کے روزے رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس میں حصہ دلوانے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ بھی دیکھا گیا۔

بعدازاں شرکائے اجتماع نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)