یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کےتحت منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد اظہر عطاری اور ذمہ داران سمیت قرب و جوار سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پیارے آقا ﷺ کی امت کے ساتھ خیر خواہی اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دعوت اسلامی کس طرح دینِ متین کی سربلندی کے لئے کام کر رہی ہے۔

مزید دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے FGFR نے پیارے آقاﷺ کی دکھیاری امت کی کن کن مواقع پر خدمات سر انجام دی ہیں اس حوالے سے نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز FGFR کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر عاشقانِ رسول کو 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا۔اجتماع کے اختتام پر شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)