صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈی جی خان میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، شہر نگران، تحصیل نگران، ٹاؤن نگران، یوسی نگران، وارڈ نگران اور ذیلی حلقہ نگران سمیت شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نماز و روزوں کی پابندی کرنےنیز نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)