پاکستان کے ساہیوال  ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، شہر نگران، تحصیل نگران، ٹاؤن نگران، یوسی نگران، وارڈ نگران اور ذیلی حلقہ نگران سمیت شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نماز / روزوں کی پابندی کرنےنیز نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ساہیوال ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)