22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رنگپورہ سیالکوٹ میں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری کی آمد
Wed, 30 Mar , 2022
2 years ago
29 مارچ 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ رنگپورہ سیالکوٹ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران کے ہمراہ
دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیاجن میں مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز، زیرِ
تعمیر دورۂ حدیث شریف اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی شامل تھے۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات جمع کرنے کے حوالے مجلس فیضانِ مدینہ کے
اراکین کی ذہن سازی کی اور انہیں نئے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)