24 ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نمازمغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ  میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسولSocial distanceکے ساتھ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع حاجی یعفور رضا عطاری کے Facebook Pageپر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں Facebook Page کے ذریعے شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/yafoorraza2526


آج 22ستمبر 2020ء بعد نماز مغرب  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ہری پور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

ہری پور اور گردو نواح کے عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ ہیگر والا منڈی بہاؤ الدین میں ”فیضان نماز کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 7 ستمبر 2020ء کو مجلس تقسیم رسائل اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار حاجی غلام شبیر عطاری نے شرکائے کورس کی تربیت کی ۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے، 12 مدنی کام، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں مدنی پیکجز کے تحائف شرکائے کورس و انتظامی مجلس کو دیئے گئے۔

بعد ازاں مدرسۃ المدینہ میں بچوں کی تربیت کی گئی اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبد الرشید عطاری نے ذمہ داران کو جدول بناکر اس کے مطابق مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران زون نے 12 مدنی کاموں کاجائزہ لیااور اس میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے میں ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی اور درخت لگاؤ مہم کو تیز کرنے پر گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مانانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فاروق آباد ننکانہ کابینہ کے تمام ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری نے علاقے میں مدنی کاموں کو بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول دیئےجس میں شرکا نے بھر پور نیتوں کا اظہار کیا۔ نگران زون نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)


دعوت اسلامی کی مجلس سیکورٹی تحت 12 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ غلام محمد میر پور خاص میں S.H.Oکی والدہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر، سٹی ناظم، چیئرمین بلدیہ اور پولیس آفیسر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن زون مجلس سیکورٹی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے اوراس کے تحت ملک وبیرون ملک میں دینی تعلیمات  عام کوکرنے کے لئے مدنی مراکز بنام فیضان مدینہ قائم ہیں اور مزید جن جگہوں پرضرورت ہوتی ہے وہاں جگہ حاصل کرکے فیضان مدینہ، مساجد، مدرسۃ المدینہ اورجامعۃ المدینہ تعمیرکیاجاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر پسرور کے اطراف ہیڈمرالہ کے قریبی علاقے میں بھی مدنی مرکزفیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیاگیا ہے۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے مقامی ذمہ دار کے ہمراہ اس جگہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گجرانوالہ میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس تاجران پاکستان نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں بھی دین اسلام کی خدمت کا جذبہ دیا اور انہیں جنت میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں بتایا۔ مدنی حلقے میں شریک تاجر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں ۔


سندھ کے شہر پنوں عاقل میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ کی تعمیرات کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ  سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر نگران حیدرآبادزون ،نگران سکھر کابینہ اور پنوں عاقل کے ذمہ داران سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ رکن شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ آپ لوگ فیضان مدینہ کی تعمیرات میں اپنا اپنا حصہ ملائیں جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کروائے۔رکن شوری نے مزیدکہاکہ مدنی مرکز فیضان مدینہ کی جامع مسجد کو آباد رکھنے کیلئے نمازوں کی پابندی کرنی ہے اور مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ میں بچوں کو داخل کروانا ہے۔


پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں  مجلس تاجران مظفرگڑھ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور مارکیٹ ذمہ داران سمیت ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران پاکستان نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور ذمہ داران کو پیشگی جدول بناکر تاجروں کے ساتھ انفرادی ملاقاتیں کرنے، مدنی درس، مدنی دورہ اور مدنی مذاکرے دیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے پرگفتگو کی۔


پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ بیت المال  کے چیئرمین ملک ذیشان اور دیگر کی آمد ہوئی جہاں رکن شوری و نگران فیصل آباد ریجن حاجی محمد رفیع العطاری سے ملاقات کی۔ ملک ذیشان کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین اسلام کی خدمت کے لئے ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا، بالخصوص موجودہ صورت حال میں فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا جس پر انہوں نے دین اسلام کی خدمت کیلئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا ۔


پنجاب کے شہر گجرات میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ سندھ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو عمران خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے دورہ کیا۔ جہاں دعوت اسلامی گجرات کابینہ کے نگران عامر عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور انہیں مختلف شعبہ جات اور دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و خدمت کے لئے ہونے والے مدنی کاموں سے آگاہ کیا۔ ذمہ داران نے انہیں  موجودہ صورت حال میں مجلس ویلفیئر کے تحت امدادی کاموں،تھیلیسیما اور ہیموفیلیا سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے بھی بتایا۔ جس پر عمران خان چیف ایگزیکٹو نےاپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم دین سے دور ہیں لیکن جبکہ سے موجودہ صورت حال بنی ہے دعوت اسلامی نے ہمیں دین کے قریب کردیا ہے۔