پنجاب کے شہر گجرات میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ سندھ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو عمران خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے دورہ کیا۔ جہاں دعوت اسلامی گجرات کابینہ کے نگران عامر عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور انہیں مختلف شعبہ جات اور دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و خدمت کے لئے ہونے والے مدنی کاموں سے آگاہ کیا۔ ذمہ داران نے انہیں  موجودہ صورت حال میں مجلس ویلفیئر کے تحت امدادی کاموں،تھیلیسیما اور ہیموفیلیا سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے بھی بتایا۔ جس پر عمران خان چیف ایگزیکٹو نےاپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم دین سے دور ہیں لیکن جبکہ سے موجودہ صورت حال بنی ہے دعوت اسلامی نے ہمیں دین کے قریب کردیا ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس  ویلفیئر کے نگران شفقت علی عطاری اپنی ٹیم کے ہمراہ ان دنوں پاکستان کے جدول پر ہیں اور مختلف شہروں میں مجلس ویلفیئر کا قیام اور ذمہ داران کی تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں نگران مجلس واہ کینٹ اور چکوال پہنچے جہاں انہوں میں مجلس ویلفیئر اور ذمہ داران کا تقرر کیا اور چکوال میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے امداد کا سلسلہ بھی ہوا۔


رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ پنجاب سے بذریعہ ویڈیو لنک ساہیوال زون کی کابینہ کا مدنی مشورہ فرمایا۔مدنی مشورے میں  ذمہ داران کو مدنی کام بڑھانے اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


پچھلے دنوں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے  گورنر ہاوس میں جاکر گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی اور انہیں اس مشکل وقت میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بریک کیا۔ مبلغِ دعوت اسلامی نے انہیں بتایا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہی ہے اور تھیلیسمیا کے بچوں کے لئے خون کا انتطام کررہی ہے جسے سن کر گورنر پنجاب نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔ 


کورونا وائرس  اور لاک ڈاؤن کے باعث دعوت اسلامی کے تحت جہاں بیشتر ممالک میں غریب، مستحقین اور حاجت مندوں کی داد رسی کیلئے راشن اور نقد رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے وہاں نیپال کے شہر نیپال گنج میں بھی متاثرین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ نیپال گنج میں باقاعدہ راشن کے تھیلے بنائے گئے اور مستحق افراد تک پہنچائے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 مارچ 2020  بروز اتوار سرگودھا زون کے ذیلی حلقہ تا زون سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے ’’ درود پاک کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور دعوت اسلامی کے 12 مدنی کاموں کےلیے روازنہ دو گھنٹے دینے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے ہونے والے کاموں سے آگاہ کیا اور دعوت اسلامی کے اخراجات سے ذمہ داران کو اپڈیٹ کیا، رکن شوریٰ نے رجب، شعبان اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات کرنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقان رسول نے ہاتھوں ہاتھ رکن شوریٰ کو اپنے اپنے مدنی عطیات کے اہداف پیش کیے، اس موقع پر نگران سرگودھا زون نے سرگودھا زون میں مدنی کاموں کا جائزہ پیش کیا۔آخر میں عاشقان رسول نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت8مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ ، اساتذہ، ناظمین ، ذمہ داران اور سرپرستوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پر ناظرہ وحفظ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئیں۔


دعوت اسلامی کے تحت6مارچ 2020ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو میں 26 دن کے معلم مدنی قاعدہ کورس شروع ہونے جارہا ہے ۔ مدنی قاعدہ پڑھانے کے خواہشمند اسلامی بھائی اس کورس میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔

داخلے کے شرائط:

٭ناظرہ قراٰن مکمل آتا ہو۔٭ڈویژن نگران کا تصدیق نامہ٭آئی ڈی کارڈ لازمی ہو۔٭لاہور کا رہائشی ہو۔

نوٹ : کورس سے پہلے انٹری ٹیسٹ ہوگا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں  قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور ضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد  کے زیر اہتمام گوجرانوالہ فیضانِ مدینہ میں اسپیشل افرادکا ماہانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں غسل ِمیت کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔مجلس اسپیشل افراد کی ایپ ڈاؤن لوڈ کروانے، کرنے اور اس کے استعمال کا طریقہ بتانے کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: احسان الحق عطاری گوجرانولہ مجلس اسپیشل افراد گوجرانولہ زون)

دعوت اسلامی کے تحت یکم مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی   اسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ ایک ماہ ، 12 دن اور تین کے قافلےمیں سفر کے لئے روانہ ہوئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 29 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے  تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔