21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سندھ کے شہر پنوں عاقل میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا
سنگِ بنیاد رکھا گیا
Sun, 5 Jul , 2020
4 years ago
سندھ کے شہر پنوں عاقل میں دعوت اسلامی کے مدنی
مرکزفیضان مدینہ کی تعمیرات کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ رکن شوریٰ حاجی محمد
فاروق جیلانی عطاری نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ
سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر نگران حیدرآبادزون ،نگران سکھر کابینہ اور پنوں عاقل کے ذمہ داران سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ رکن شوریٰ نے
مقامی اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ آپ
لوگ فیضان مدینہ کی تعمیرات میں اپنا اپنا حصہ ملائیں جس پر اسلامی بھائیوں نے
ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کروائے۔رکن شوری نے مزیدکہاکہ مدنی مرکز فیضان مدینہ کی جامع
مسجد کو آباد رکھنے کیلئے نمازوں کی پابندی کرنی ہے اور مدرسۃ المدینہ و جامعۃ
المدینہ میں بچوں کو داخل کروانا ہے۔