21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی دنیا بھر
میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے اوراس کے تحت ملک وبیرون ملک میں دینی
تعلیمات عام کوکرنے کے لئے مدنی مراکز بنام فیضان مدینہ قائم
ہیں اور مزید جن جگہوں پرضرورت ہوتی ہے وہاں جگہ حاصل کرکے فیضان مدینہ، مساجد،
مدرسۃ المدینہ اورجامعۃ المدینہ تعمیرکیاجاتا ہے ۔
اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر پسرور کے اطراف ہیڈمرالہ
کے قریبی علاقے میں بھی مدنی مرکزفیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیاگیا ہے۔ دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے مقامی ذمہ دار کے
ہمراہ اس جگہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔