دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ وندر
بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لسبیلہ کابینہ کے ڈویژن نگران، اراکین کابینہ،
نگران کابینہ، زونل نگران، ناظمین، مدرسین، اساتذہ اور ائمہ کرام نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے
مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ”ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہے کہ جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، زندگی کو
موت سے پہلے، صحت کو بیماری سے پہلے، مالداری کو غربت سے پہلےاور فرصت کو مصرفیات
سے پہلے غنیمت جانو“۔
رکن
شوریٰ نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے فرمایا کہ ”ہر اسلامی بھائی سے خندہ پیشانی
سے ملاقات کریں، سلام کو عام کریں اور مدنی کام کو بڑھانے کے لئے اپنا ظاہری حلیہ
بھی درست ہونا چاہیئے۔
حاجی
محمد امین عطاری نے 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور 15 نومبر 2020ء کو
ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔