21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام علی
ٹاؤن سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ اسلام آباد ریجن کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے مختلف جامعات المدینہ
میں ضروری سہولیات، ماہانہ کچن اخراجات، سیلری اخراجات، طلباء کی اخلاقی اور
تنظیمی تربیت کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نےفیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم جامعۃ
المدینہ للبنین کو مثالی بنانے کے لئے مدنی پھول دیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی
بھی موجود تھے انہوں نے بھی جامعۃ المدینہ للبنین میں تعلیمی امور اور تنظیمی مدنی
کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔