21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
24فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ خانپور میں ملتان ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام نگران زون نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں رمضان
عطیات کے اہداف اور دیگر دینی کاموں پر تبادلۂ خیال ہوا جس پر شرکا نے اپنی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔