20فروری 2020ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ہاؤسنگ کالونی  جڑانوالہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔


دعوت اسلامی کے تحت  27 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چونگی نمبر 5 بچیکی روڈ ننکانہ میں مدرسۃ المدینہ للبنین کا افتتاح کیا جائیگا ۔ مدرسۃ المدینہ للبنین کا افتتاح ہفتہ وار اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے زیر اہتمام 19 فروری 2020 بروز بدھ کو فیضان مدینہ مانسہرہ ہزارہ زون  میں اجلاس کاا نعقاد ہوا جس میں مدنی بستہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شکیل عطاری نے شعبے کے متعلق مختلف امور پر نکات پیش کیے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں  سیاسی شخصیات کی آمد ہوئی ۔ شخصیات نے فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مساجد و مدارس بنانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 12 فروری 2020ء کو ریجن ذمہ دار نے واہگہ ٹاؤن کابینہ لاہور کا  مدنی دورہ کیا۔ اس موقع پر بعد نماز عشاء واہگہ ٹاؤن کابینہ کےڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔


11فروری 2020ءکو مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ ساہیوال کے مرکزی جامعۃ المدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کی آمد ہوئی۔ رکنِ شوریٰ نے اساتذہ کرام اور طلبۂ کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکا کو نئے داخلے کروانے اور عشر جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اورمدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس سیکورٹی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  ملک کالونی نواب شاہ زون میں تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مجلس سیکورٹی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس ، نگرانِ زون اور رکنِ ریجن نے سنّتوں بھرے بیانات کئے ۔


23جنوری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے بعد مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ خانیوال کی تعمیرات مکمل کرنے اور شہر میں مدنی مذاکرہ اجتماع کروانے ذہن دیا ۔ نگرانِ پاکستان نے فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کے لئے R.O پلانٹ لگانے کی ترغیب دلائی۔حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان نے مکتبہ المدینہ کے بستے کا وزٹ بھی کیا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی تھے۔


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عارف والا پنجاب میں دعوت اسلامی کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12مدنی کام کرنے ، مدنی درس دینے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی محمد رفیع العطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میاں چنوں پنجاب میں نئے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پرسنّتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے ”راہِ خدا میں خرچ “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیا ن کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میاں چنوں پنجاب میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔