جامعۃ
المدینہ ننکانہ پنجاب میں نگرانِ پاکستان
حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد

دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ننکانہ پنجاب کے مرکزی جامعۃ المدینہ میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد
شاہد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔ نگرانِ
پاکستان نے جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کو دعوت اسلامی کے 12مدنی کام کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اس موقع پرنگرانِ پاکستان
انظامی کابینہ کے ہمراہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد
اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

18جنوری 2020ء بروز ہفتہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں لیہ شہر کے ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکاکو امیرِ اہلِ سنت کے فرمان کے مطابق روزانہ 2 گھنٹے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا، رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں بتایا کہ ان دو گھنٹوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کس طرح کیا جائے؟ آ پ نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر
کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں مدنی مشورہ
لیہ
زون کے ائمہ کرام اور مدنی عطیات بکس ذمّہ داران کی شرکت
تفصیل:
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ پنجاب میں 18جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا
جس میں لیہ زون کےتمام ائمہ کرام نے شرکت
کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شرکا کو مسجد آباد کرنے ، انفرادی کوشش کے ذریعے
نمازیوں کی تعدادبڑھانے،چوک درس، مسجد درس اور مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا جس پر ائمہ کرام نے ان تمام مدنی
کاموں کو عملی جامہ پہنانے کی نیت کی۔
مدنی مرکز اڈہ جہان خان پنجاب پاکستان میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں مدنی مرکز اڈہ جہان خان پنجاب پاکستان میں
دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری
نے خصوصی
شرکت فرمائی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے آئندہ کے اہداف طے
کئے۔ رکنِ شوریٰ نے اڈہ جہان خان میں زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے
تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور تعمیرات جلد مکمل کرانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
فیضانِ مدینہ فتح پور پنجاب پاکستان میں سنتوں بھرا اجتماع، رکنِ شوریٰ حاجی رفیع
العطاری کا سنتوں بھرا بیان




مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ عباسیہ ٹاؤن
بہاولپور میں مدنی مشورہ
مجلس
مالیات کے مختلف ذمّہ داران کی شرکت
تفصیل:
پاکپتن زون کے ناظمین مدرسۃ المدینہ للبنین کا مشاورتی اجلاس،رکنِ
شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے مدنی پھول دیئے

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ
میں آج 14 جنوری بروز منگل پاکپتن زون کے مدرسۃ المدینہ للبنین کے
ناظمین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی رفیع العطاری نے شرکا کو مختلف
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی انفرادی عبادت کا بھی ذہن بنانا چاہئے، ہمیں
چاہیئے کہ ہم اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کریں۔ رکنِ شوریٰ نے ناظمین کو یہ ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں دو
گھنٹے دیں اور مدنی کاموں کی اشاعت میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔(رپورٹر: زاہد عطاری، اوکاڑہ پنجاب پاکستان)

دعوتِ اسلامی کے تحت12 نومبر 2019 بروز منگل فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی
عطاری نے 12 مدنی کاموں کی کارکردگی کا
جائزہ لیا۔ نگران ریجن نے اجارے کے
متعلق شرعی رہنمائی فرمائی اور اسلامی بھائیوں
کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ مدنی مشورے میں ٹیلی تھون میں یونٹس جمع کروانے کے
حوالے سےاہداف بھی مقرر کئے گئے ۔

شیخِ کامل، سنتوں کے عامل، امیر اہلِ سنت مولانا الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدۂ ماجدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں
مجلس ازدیادِ حب کے تحت ملک بھر میں
ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کئے جارہے ہیں پچھلے دنوں 19 اکتوبر 2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِ حب کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں مقامی
اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران نے بڑی
تعداد میں شرکت کی اور اجتماع کے اختتام
پر رکن شوریٰ سے شرفِ ملاقات بھی حاصل کیا۔

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھرانہ موڑ سیالکوٹ میں ذمّہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12مدنی کاموں
کو مضبوط کرنے اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کےسلسلے میں عاشقانِ رسول کو حلقہ
سطح پر تین دن کے قافلوں میں سفر کروانے کے
اہداف دیئے۔ (رپورٹ:محمد امجد رضا عطاری، نگرانِ
کابینہ )