مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں مدنی مشورہ

لیہ زون کے ائمہ کرام اور مدنی عطیات بکس ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ پنجاب میں 18جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لیہ زون کےتمام ائمہ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شرکا کو مسجد آباد کرنے ، انفرادی کوشش کے ذریعے نمازیوں کی تعدادبڑھانے،چوک درس، مسجد درس اور مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا جس پر ائمہ کرام نے ان تمام مدنی کاموں کو عملی جامہ پہنانے کی نیت کی۔

اسی طرح 18جنوری 2020ء کو اسی مقام پر مجلس مدنی عطیات کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عطیات بکس لیہ زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شرکاکو مدنی عطیات جمع کرنے، عطیات بکس بڑھانے ، اور روزانہ کم از کم دس دکانداروں سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا۔