مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ عباسیہ ٹاؤن
بہاولپور میں مدنی مشورہ
مجلس
مالیات کے مختلف ذمّہ داران کی شرکت
تفصیل:
دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 11 جنوری 2020ء کو
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عباسیہ ٹاؤن بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور کابینہ، رکنِ زون مالیات ، سٹی اکاؤنٹنٹ اور شہر
مشاورت مالیات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران بہاولپور زون نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور اجیروں کو بروقت سیلری دینے، بجٹ کی کیفیت،
نئے مدارس وجامعات المدینہ اور مساجد
بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔نگرانِ زون نے مختلف شعبہ جات کے ذمّہ دار
اسلامی بھائیوں کو اپنا شعبہ خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: علی محمد عطاری، مجلس مالیات بہاولپور وہاڑی
زون)