18جنوری 2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں لیہ شہر کے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکاکو امیرِ اہلِ سنت کے فرمان کے مطابق روزانہ 2 گھنٹے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا، رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں بتایا کہ ان دو گھنٹوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کس طرح کیا جائے؟ آ پ نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔