5 رجب المرجب, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر پنجاب گجرات کٹریانوالہ میں دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے افتتاح کے موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسو ل کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔