دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں پانچ ماہ کےمدرّس کورس اور سات ماہ کےقاعدہ وناظرہ  کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔