دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت  جامعۃالمدینہ اور فیضانِ مدینہ کے ریجن ذمّہ داران نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمندری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعلیمی اورتنظیمی امورکاجائزہ لیتے ہوئے حضرت عثمان ِغنی رضی اللہ عنہکےعرس کے سلسلے میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا جس میں جامعۃالمدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو 12 مدنی کام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے والے طلبہ کو تحائف بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ  کے تحت مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ راولپنڈی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کرام ، اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکی تربیت کی اورعیدِ قرباں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنےاور نمایاں کارکردگی دکھانے پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹیچر اور اسٹوڈنس نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھر ا بیان کیا اور شرکاکو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان شریف  میں٭عامرخٹک (ڈپٹی کمشنر ملتان)کی ٭تیمور اسلم( ڈسٹرکٹ پروٹوکول آفیسر ) ٭امیر حسن( منیجنگ ڈائریکٹر ) ٭علی اصغر (پی آر او) ٭محمد شاہد (پی ایس او)کے ہمراہ حاضری کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نےان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نگرانِ زون و مجلس رابطہ کے ذمّہ داران بھی موجود تھے۔ رکنِ شوریٰ نےذمّہ داران کے ہمراہ تمام شخصیات کو فیضانِ مدینہ، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے مختلف شعبہ جات اور وہاں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیااور ان شخصیات کو عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی کا دورہ کرنے، امیر اہلِ سنت، نگران شوریٰ اور دیگر اراکین شوریٰ سے ملاقات کی دعوت بھی دی جس پر ان اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں خود بھی حصہ لینے کی نیتیں کیں۔

مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں مدرّس کورس ،قاعدہ، ناظرہ کورس اور26دن کا معلم مدنی قاعدہ کورس جاری ہے جبکہ شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول اس کورس سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ 


دعوتِ اسلا می کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسپیشل افراد کے درمیان سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع پاک کی برکت سےایک غیر مسلم نے ہاتھوں ہاتھ اسلام قبول کیااورخوش نصیب کا اسلامی نام احمد رضا رکھا گیا۔خوشی کےاس موقع پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نومسلم احمد رضا کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت شاہراہِ فیصل کراچی میں ذمّہ داران  نے محمد عاقل ایڈوکیٹ( سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور ممبر پاکستان بار کونسل) سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز ذمّہ دار اسلامی بھائی نےمحمد عاقل کو سند ہائی کورٹ کے تمام عہدیداران کے ساتھ عالمی مدنی مرکز مد مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف زون اور مجالس کے نگران اور ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد  علی عطاری نےتربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام میں قربانی کے گوشت کو تقسیم کرنے اور زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اسی طرح مجلسِ چرم قربانی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت مختلف مدنی مراکز میں چرم قربانی کے حوالے سے مدنی حلقے اور تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور اجتماعی قربانی کرنے اور گوشت تقسیم کر نے حوالے سے مسائل بیان کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد ریجن میں تین دن کے12 مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں ذیلی تا علاقہ مشاورت کے ذمّہ اسلامی بھائی شرکت کر رہے ہیں ۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری بھی اس مدنی کورس میں شامل ہیں اور شرکا کی مدنی تربیت فرما رہے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس عطیات بکس کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں 24 جولائی 2019ء کو ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ داران ،اراکینِ زون اور مفتشین سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس عطیات بکس نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور مقصد میں کامیابی کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت حیدر آباد کی مرکزی جامع مسجد میں رکنِ شوریٰ حاجی زم زم رضا عطاری کے عرس کے سلسلے میں سنّتوں بھرا اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ کے صاحبزادو ں سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاجی زم زم رضا عطاری کے مبارک زندگی کےبارے میں بتایانیز اجتماع میں شریک عازمینِ حج کے لئے محفلِ مدینہ کا اہتمام کیا گیاجس میں ذکر ونعت کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس شعبۂ تعلیم کے تحت  ایبٹ آباد اور کوہِ مری میں فیضانِ نماز کورس اور اصلاح ِاعمال کورس جاری ہےجس میں 300سے زائداسلامی بھائی شریک ہے ۔