19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ مدینہ کے تحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ظفر وال میں امیر اہلِ سنّت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ بنتِ عبد الرحمٰن کی پہلی برسی کے
موقع پر ان کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ظفر وال
میں قائم مدرسۃ المدینہ کے طلبہ سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔علاوہ ازیں اختتام پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے بلندیِ
درجات کے دعا بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ فیصل آباد ریجن میں 10 مقامات سمیت پاکستان کے کئی مقامات پر ہمشیرہ ٔ
عطار کے ایصالِ ثواب کے لئے انفرادی و اجتماعی طور پر قراٰن خوانی
کا اہتمام کیا گیا۔