پاکستان کی خوبصورت وادی نیلم میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ کیل (کشمیر)میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئےانہیں گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں کی طرف رغبت کا ذہن دیا ۔علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے وادی نیلم کیل (کشمیر)میں موجود جامعۃ المدینہ کا دورہ بھی کیا اور مزید ترقی کے لئے دعا بھی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کشمیر پاکستان میں سنّتوں بھرا اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول اور دیگرذمّہ داران نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہر عطاری نے قراٰن ِپاک کی عظمت پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کام کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں سنّتوں بھرا  اجتماع ہوا جس میں مدرّس کورس مکمل کرنے والے عاشقان ِرسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےطلبہ کو اپنے شہر میں جاکر 12 مدنی کام کرنے کا ذہن دیا،اس پر طلبہ نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہاربھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے  تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں اجتماع کے بعد عاشقانِ رسول میں رسائل تقسیم کئے گئے ۔ حیدرآباد کی ایک کلاتھ کارکیٹ میں دکانوں پر تاجروں سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہو ا اورذمّہ داران نےنیکی کی دعوت کے بعد رسائل تقسیم کئے ۔

اسی طرح فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت دارالاحسان ٹاؤن میں ذمّہ داران نے مختلف دکانوں پر رسائل کے ریکس لگانے کی ترکیب بنائی جبکہ اسلام آباد مرکز G-9 میں مجلس تقسیم رسائل کے تحت ذمّہ داران نے دکان دکان جاکر رسائل ریکس رکھنے کا ذہن دیا نیز دکانداروں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی گئی اور چوک درس کا بھی سلسلہ ہواجس میں عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماکے تحت  جامعہ ترتیل القراٰن سے مولانامحمد عظیم مجّددی صاحب اورمولانا محمدعثمان گیلانی صاحب مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں تشریف لائےاور مجلس کے ذمّہ داران نے ان شخصیات کا استقبال کرتے ہوئے انہیں فیضانِ مدینہ کادورہ کروایا اور دعوتِ اسلامی کی مجالس اورشعبہ جات کا تعارف پیش کیااور جامعۃالمدینہ کےتعلیمی حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت خیبر پختونخواہ کے عاشقانِ رسول کے لئےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں امامت کورس  کا سلسلہ ہوا۔امامت کورس کے اختتام پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور عاشقان ِرسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی  مرکزفیضان مدینہ شاہجہان روڈ گجرات میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی حلقہ ہوا جس میں اطراف و شہر کے اراکینِ زون اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور جنوری2019ء تا جون2019ء تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدارس المدینہ بالغان کے اہداف مکمل کرنے میں سیرانی زون نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ مدنی عطیات میں ترمذی زون نے اول پوزیشن حاصل کی۔ رکنِ شوریٰ نے ان عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف سےبھی نوازا۔


دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں مساجد، مدارس اور دیگر دینی درس گاہوں کے ساتھ ساتھ  مدنی مراکز کی تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان دنوں راولپنڈی کے ضلع گوجرخان کے ایک گاؤں مندرہ میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری نے یہاں کا دورہ فرمایا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور شرکاکو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور جلد تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے دعا بھی کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سیکٹر جی الیون اسلام آباد میں ضیائی ریجن کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ضیاء کوٹ سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، چکوال، اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر کے ذمّہ داران نے شرکت کی جبکہ اس مدنی حلقے میں نگرانِ مجلسِ اجارہ اور نگرانِ مجلسِ مالیات بھی خصوصی طورپر شریک ہوئے۔ دورانِ مدنی حلقہ تمام زون میں مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُالمدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت فرمائی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دئیے جس پر ان عاشقانِ رسول نے اپنے بھرپور عزم کااظہار کیا۔اراکینِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں مدنی کاموں میں اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔