22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ ملتان میں شخصیات کی آمد
5 years ago
دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان شریف میں٭عامرخٹک (ڈپٹی کمشنر ملتان)کی ٭تیمور
اسلم( ڈسٹرکٹ پروٹوکول آفیسر ) ٭امیر حسن( منیجنگ ڈائریکٹر ) ٭علی
اصغر (پی آر او) ٭محمد شاہد (پی ایس او)کے ہمراہ حاضری کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نےان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نگرانِ زون و مجلس رابطہ کے ذمّہ
داران بھی موجود تھے۔ رکنِ شوریٰ نےذمّہ داران کے ہمراہ تمام شخصیات کو فیضانِ مدینہ، جامعۃ المدینہ اور
مدرسۃ المدینہ کے مختلف شعبہ جات اور وہاں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیااور
ان شخصیات کو عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی کا دورہ کرنے، امیر اہلِ سنت،
نگران شوریٰ اور دیگر اراکین شوریٰ سے ملاقات کی دعوت بھی دی جس پر ان اسلامی بھائیوں
نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں خود
بھی حصہ لینے کی نیتیں کیں۔