دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں ذمّہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مفتیِ اہلِ سنّت مولانا محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کی۔ مفتی صاحب نے اپنےبیان میں فرمایا کہ آپ لوگ بہت اہم کام کررہے ہیں، گاؤں گاؤں مدنی قافلوں کو سفر کروانا اور نیکی کی دعوت کو عام کرنا یہ بہت ہی بڑا کام ہے۔ شرکا نے مفتی قاسم صاحب کی تربیت کو سراہا اور اچھی اچھی نیتں بھی کیں۔یاد رہے اس موقع پر کہ رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری ، نگران امجدی زون اور تمام شعبے کے ذمّہ داران نے شریک تھے۔