دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں آج 14 جنوری بروز منگل پاکپتن زون کے مدرسۃ المدینہ للبنین کے ناظمین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی رفیع العطاری نے شرکا کو مختلف مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی انفرادی عبادت کا بھی ذہن بنانا چاہئے، ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کریں۔ رکنِ شوریٰ نے ناظمین کو یہ ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں دو گھنٹے دیں اور مدنی کاموں کی اشاعت میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔(رپورٹر: زاہد عطاری، اوکاڑہ پنجاب پاکستان)