21 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والی شخصیات کے
درمیان سنتوں بھرا اجتماع
Wed, 9 Mar , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغان میں پڑھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’زبان کی حفاظت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری
دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)