21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
رسائل کی تقسیم
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں اجتماع کے بعد عاشقانِ رسول میں رسائل تقسیم کئے گئے ۔
حیدرآباد کی ایک کلاتھ کارکیٹ میں دکانوں
پر تاجروں سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہو ا اورذمّہ داران نےنیکی کی دعوت کے بعد رسائل
تقسیم کئے ۔
اسی طرح فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ
رسائل کے تحت دارالاحسان ٹاؤن میں ذمّہ داران نے مختلف دکانوں پر رسائل کے ریکس لگانے کی ترکیب بنائی جبکہ اسلام آباد
مرکز G-9 میں مجلس تقسیم رسائل کے تحت ذمّہ داران نے دکان
دکان جاکر رسائل ریکس رکھنے کا ذہن دیا نیز
دکانداروں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
کی ترغیب دلائی گئی اور چوک درس کا بھی سلسلہ
ہواجس میں عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی۔