10 جنوری  2024ء کو کامونکی تحصیل میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ واہنڈو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران مولانا خوشی مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن دیااور واہنڈو میں جامعۃ المدینہ بنانے کا ہدف دیاجس پرذمہ دار ان نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ نگران خوشی عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ فار گرلز کے پلاٹ اور فیضان مدینہ مچھرالہ کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تعمیری مراحل کے حوالے سے رہنمائی کی ۔

٭ بعدازاں دعوت اسلامی کے تحت گاؤں تمبولی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب تحصیل سادہوکی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کو ڈسٹرکٹ نگران خوشی عطاری مدنی نے12 دینی کام میں سے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کا ہدف دیا نیز ہر ہر یو سی سے گاڑیاں چلانے کی ترغیب دلائی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر 10 اسلامی بھائیوں نے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سلمان عطاری تحصیل کامونکی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )