14 اکتوبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کاہنہ نو لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”اجتماعِ غوثیہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران، شخصیات دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماعِ غوثیہ کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضورِ غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہکی سیرتِ مبارکہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے آپ رحمۃُ اللہِ علیہکی تعلیمات کو بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ غوثِ اعظم کو ان پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدِ بیان صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)