میرپور کشمیر F3 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز کشمیر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈویژن و ڈسٹرکٹ وائز 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور جنوری تا دسمبر 2024ء کے اہداف نیز 2025ء کے اہداف پر مشاورت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے ڈویژن و ڈسٹرکٹ وائز بھی تقرری کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی کام کرنے اور قافلوں کا مسافر بننے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)