18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
صوبائی سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور جاوید صبغت
اللہ مہر سمیت دیگر افسران سے ملاقات
Wed, 20 Jul , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور جاوید
صبغت اللہ مہر، سیکشن آفیسر مذہبی امور نجیب اللہ اور ایڈمن آفیسر زکوٰۃ و عشر کاشف صدیقی سمیت دیگر افسران سے
ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے افسران کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں
ذمہ داران نے تمام افسران کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کی مطبوعہ” ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد یحییٰ عطاری شعبہ رابطہ
برائےاوقاف کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)