18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
غلام حسین الاظہری( ریسرچ
اینڈ رجسٹریشن آفیسر محکمہ اوقاف) کی فیضانِ مدینہ کراچی آمد
Fri, 8 Dec , 2023
1 year ago
5 دسمبر 2023ء کو محکمہ اوقاف سندھ کراچی کے ریسرچ
اینڈ رجسٹریشن آفیسر غلام حسین الاظہری کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سجاد عطاری
مدنی سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے غلام حسین
الاظہری کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور اُن شعبہ جات کے
ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی وفلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری شعبہ
رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)