گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے اوقاف کراچی اور حیدرآباد کے ذمہ داران نے اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ اوقاف سید احمد رضا شاہ جیلانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کی نیت کی۔

اس موقع پر اسلام آباد سے آئے ہوئے معروف سماجی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات راجہ سائیں اور مشتاق احمد سے بھی ملاقات ہوئی۔ ( رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری ، شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف فیصل آباد محمد شہباز نے پاکستان کے شہر فیصلِ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا جہاں حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی( ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے اوقاف فیصل آباد) نےذمہ داران کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے منیجر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا، دورانِ وزٹ کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔بعدازاں ذمہ داران نے منیجر کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے اوقاف پاکستان کے ذمہ داران (جن میں نگرانِ شعبہ محمد عمران عطاری، صوبۂ پنجاب ذمہ دارمحمد آصف عطاری، سندھ کے ذمہ دارفیضان عطاری مدنی، اسلام آباد کے عامر عطاری، کراچی کے یحییٰ عطاری اور فیصل آباد کے حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی شامل تھے) نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبے کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے اوقاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے اوقاف دعوتِ اسلامی  کی کوشش سے فیصل آباد کی ایک مسجد جو اوقاف کے تحت ہے۔ اس میں مدرستہ المدینہ آغاز کیا گیا۔ مدرسے کی افتتاحی تقریب میں حاجی رفیع العطاری اور حاجی جنید عطاری مدنی اور شخصیات نے شرکت کی۔